duplesis big Announcement
21 جنوری 2021 (16:09) 2021-01-21

کراچی:جنوبی افریقہ کے تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا لمحہ ہے کہ جو انہوں نے اب تک اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، یہ تو جانتا تھا کہ یہاں محدود طرز کی کرکٹ تو کھیلی جارہی ہے مگریہ اندازہ نہیں تھا کہ  اتنی جلدی طویل طرز کی کرکٹ بھی کھیلی جائے گی۔

 فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ وہ اب پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دوبارہ آغاز کے منتظر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ بالکل 13 سال پہلے جیسا آغاز ہی ہوگا، یہاں وکٹیں فلیٹ ہیں، لہٰذا یہاں ہم بلے بازوں کے لیے رنز بنانے کے مواقع بھی زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کو کرکٹ سے متاثر کرنیکے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم  اپنی سرزمین پر کرکٹ کھیلے اورامید ہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ دیگر بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان لانے میں مدد کرے گا۔

فاف ڈوپلیسی نے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ 11 سال اپنی ہوم کرکٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلی ، جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کے فینز کی ایک نسل اپنے اسٹار کرکٹرز کو اپنے گراؤنڈز میں کھیلتا نہیں دیکھ سکی، یہ ضروری ہے کہ پاکستان اپنی ہوم کرکٹ اپنے ملک میں ہی کھیلے۔سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ دیگر قوموں کی طرح پاکستانی فینز بھی اپنی ٹیم پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں، جب بھی برصغیر کا دورہ کریں ہمیں یہاں  ہمیں کرکٹ کے بہت پرجوش مداح دیکھنے کو ملتے ہیں، یہ فینز ہر میچ دیکھنے آتے ہیں اور ہر میچ میں اپنی ٹیم کو اسپورٹ کرتے ہیں، دن بھر ان کا جوش اور جذبہ دیدنی ہوتا ہے۔


ای پیپر