murtaza wahab,global pandemic,vaccine,wash hand
21 جنوری 2021 (13:46) 2021-01-21

کراچی : ابھی کوئی ایسے حالات نظر نہیں آرہے کہ وفاقی حکومت عالمی وبا کی ویکسین امپورٹ کرے اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم ہاتھ دھوئیں اور ماسک پہنیں تاکہ اس وبا سے محفوظ رہ سکیں۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کے جتنے بڑے شہر ہیں وہاں پر عالمی وبا کے کیسز زیادہ ہیں۔بڑے شہروں میں زیادہ کیسز آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر ماسک ہی ویکسین ہے۔سب ماسک پہنیں ٗ ہاتھ دھوئیں تو اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے کیسز کا معاملہ براہ راست زیادہ آبادی کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔بنیادی چیز یہی ہے کہ عالمی وبا کے ایس اوپیز پر عمل کیا جائے۔اب بنیادی طور پر یہ ماسک ہی ویکسین ہے۔اگر ہم سب ماسک پہننا شروع کر یں ٗ احتیاط کریں ٗ بار بار ہاتھ دھوئیں تو ہم اس وبا سے بچنے میں اپنا اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ ابھی ایسے کوئی حالات نہیں کہ وفاقی حکومت ویکسین امپورٹ کرے تو جب تک ویکسین آتی ہے اس وقت تک اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی اس ویکسین کا استعمال کریں اور یہی وہ طریقہ ہے جس کے تحت ہم عالمی وبا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ 


ای پیپر