nab,chairman,national assembly,standing committee,summoned
21 جنوری 2021 (13:33) 2021-01-21

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے چیئر مین نیب کو طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آکر بریفنگ دیں کہ آخر کیسے عوام کے پیسے براڈ شیٹ معاملے پر ضائع ہوئے؟

تفصیلات کے مطابق چیئر مین میاں جاوید لطیف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کا اجلاس ہوا جہاں پر براڈ شیٹ کے معاملے پر گرم بحث ہوئی۔ قائمہ کمیٹی اطلاعات نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں چیئر مین نیب کو طلب کیا جائے اور ان سے بریفنگ لی جائے کہ کیسے عوام کے پیسے ایک ادارے کی غفلت کی وجہ سے ضائع ہوئے۔

چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ چیئر مین نیب آئندہ اجلاس میں پیش ہو کر براڈ شیٹ کیس پر تفصیلی بریفنگ دیں۔چیئر مین نیب یہاں آکر بتائیں کہ براڈ شیٹ کو پیسہ کیوں اور کیسے دیا گیا؟ ادارے کی غلطی کے باعث عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اربوں روپے کیوں ادا کئے گئے۔ نیب ایک ریاستی ادارہ ہے ۔ 

رکن کمیٹی ناصر موسیٰ نے مطالبہ کیا کہ پرانے چیئر مین سے بھی پوچھا جائے کہ ایسا کیوں ہوا؟ ناز بلوچ نے کہا کہ چیئر مین کمیٹی نے براڈ شیٹ کا اہم معاملہ اٹھایا کیونکہ اس معاملے پر سب کو تحفظات ہیں۔ 


ای پیپر