saudi,princess,Joe biden,reema bint bandar,oath ceremoney
21 جنوری 2021 (11:59) 2021-01-21

واشنگٹن:امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس تاریخی تقریب میں شرکت پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر نے اپنے بیان کہا کہ ہم نومنتخب صدر جو بائیڈن اورنائب صدر کمالا ہیرس کو مبارکباد تاریخی تقریب اور پرامن انتقال اقتدار پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ہم جمہوریت اور اپنے اتحاد کی بنیادوں کو بحال کرنے کے لیے کام کریں گے۔آنے والے دنوں میں ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔

سعودی شہزادی نے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے امریکہ اور  پوری دنیا میں معیشت کا بہت نقصان ہوا ہے۔ ہم اس کی وجہ سے بہت سی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہم اسے شکست دینے اور اپنے بچوں کے لیے محفوظ سکول کھولنے کے لیے کام کریں گے۔مشکلات اور نسل پرستی پر قابو پانا آسان نہیں ہے لیکن ایک دن ہم یہ ہدف بھی حاصل کرلیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ جس میں سابق امریکی صدر ٹرمپ نے شرکت نہیں کی ۔ نومنتخب امریکی صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سابقہ ادوار میں جو غلطیاں ہوئیں وہ ان کا اعادہ نہیں کریں گے۔


ای پیپر