فردوس عاشق اعوان نے ہڑپہ کیلئے 2 ارب کے پیکج کا اعلان کردیا
21 جنوری 2021 (10:51) 2021-01-21

چیچہ وطنی : فردوس عاشق اعوان نے ہڑپہ کیلئے 2 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان  کا ٹویٹ کر تے ہوئے کہا کہ یکساں ترقی و خوشحالی بزدار حکومت کا عزم ہے۔

ان کا کہناہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیجانب سے ہڑپہ کیلئے 2ارب روپے کا اعلان؛ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ساہیوال ایکسپریس وے، واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، سپورٹس کمپلیکس کے قیام سمیت 17ترقیاتی منصوبے جلد شروع ہونگے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناتھاکہ ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ٹراما سنٹر کا قیام اور چیچہ وطنی وائلڈ لائف پارک کے قیام سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دہائیوں سے نظر انداز اس علاقے کی تقدیر بدلےگ، ماضی میں ترقی چند شہروں تک محدود رہی جبکہ بزدار حکومت ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے جا رہی ہے۔


ای پیپر