پنجاب کے مختلف آج پھر دھند کی لپیٹ میں
21 جنوری 2021 (10:32) 2021-01-21

لاہور: ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق پنجاب کے مختلف  علاقے آج پھر دھند کی لپیٹ میں ہیں۔بورے والا، خیرپورٹامیوالی اور ٹھٹھہ سمیت کئی علاقوں میں دھند چھا گئی۔

جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے،جنوبی پنجاب میں دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔

موٹروے ایم 3 پر درخانہ سے سمندری تک دھند،،موٹروے ایم 4 ملتان سے گوجرہ  اور موٹروے ایم 5 دھند کے باعث رکن پور سے شیر شاہ تک بند کر دی گئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی دھند چھانے لگی ہے ۔آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ اور سپر ہائی وے پر دھند،شہر میں حد نگاہ  200 میٹر ہے۔جبکہ لاہور میں سورج نے دھند کی چھٹی کرادی ہے۔


ای پیپر