امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، نیشنل گارڈ کے 3 اہلکار ہلاک
کیپشن:   فائل فوٹو
21 جنوری 2021 (10:24) 2021-01-21

نیو یارک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ  ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویار ک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں نیشنل گارڈ کے 3 اہلکار ہلاک  ہوگئے۔حکام کے مطابق امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوا،ہیلی کاپٹر کے گرنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ، جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے سے سبگدوش ہوگئے ہیں ۔ 

حلف برداری کی تقریب میں جوبائیڈن کی قریبی شخصیات کے ساتھ دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات اور سفرا نے بھی شرکت کی ، 


ای پیپر