ٹرمپ نے امریکی روایت توڑ دی
21 جنوری 2021 (10:15) 2021-01-21

واشنگٹن : ٹرمپ نے امریکی روایت توڑ دی۔  150 سال میں اپنے جانشین کی تقریب  حلف برداری میں شرکت نہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن کے صدر کا حلف اٹھانے سے قبل ہی  فلوریڈا روانہ ہوگئے۔ اپنے الوداعی  خطاب میں ٹرمپ نے  اپنے دور صدارت کی کامیابیاں گنوائیں۔  

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کی باگ ڈور سنبھال لی ہے اور سیاہ فام   کاملا ہیرس  نائب صدر بن گئیں،   ٹرمپ  انتظامیہ کی پالیسیاں بھی  ختم  ہوچکی ہیں ،17 ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیئے ۔

نئے ایگزیکٹو آرڈر ز کے تحتبعض مسلمان ممالک پر امریکا میں داخلے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ امریکہ دوبارہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  کاحصہ  بن گیا۔

جو بائیڈن انتظامیہ آرکٹک میں تیل و گیس کی  دریافت کی لیز منسوخ کر دی،میکسیکو کی سرحد پر دیوار کا تعمیراتی  کام معطل  کر دیا،اس کے ساتھ ساتھ امریکہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق پیرس  معاہدے میں دوبارہ شامل   ہوگیا ہے ۔

وفاقی املاک میں ماسک پہننا  لازمی قرار  دے دیا گیا۔صدر جوبائیڈن  نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے ہمیں مل کر زیادہ سے  زیادہ کام کرنا ہوگا۔

حلف برداری تقریب  میں  رہا جشن کا سماء معروف گلوکاروں  نے خوب رنگ جمایااور  تقریب میں پاکستانی سفیر، کانگریس ارکان اور سابق صدور نے شریک تھے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے نائب صدر کاملا ہیریس کے ہمراہ نیشنل سمٹری کا دورہ  کیا،ہلاک فوجیوں کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر امریکی صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔


ای پیپر