فائل فوٹو

'تقاریر، بیانات اور گالم گلوچ کی سیاست کے علاوہ حکومت نے کچھ نہیں کیا'
21 جنوری 2020 (16:20) 2020-01-21

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیاں عوام دشمن ہیں۔

بلاول بھٹو نے دھابیجی میں 100 ایم جی ڈی پمپنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق، سندھ کا حق دے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تقاریر، بیانات اور گالم گلوچ کی سیاست کے علاوہ کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، پنجاب کا آئی جی تبدیل ہو تو وزیراعلیٰ پنجاب کو معلوم ہی نہیں ہوتا۔ جبکہ سندھ کا آئی جی تبدیل ہونے پر شور مچا دیا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے دونوں کو ایک جیسا قرار دیا۔


ای پیپر