فائل فوٹو

پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن، ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع ہوگئی
21 جنوری 2020 (15:59) 2020-01-21

لاہور: پاکستان سپرلیگ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع ہوگئی، بعض میچز کے ٹکٹس ڈھائی سو روپے میں بھی دستیاب ہوں گے۔ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اوپننگ سرمنی کے وی آئی پی ٹکٹس چھ ہزار روپے جبکہ اسی گرینڈ شو کے پریمیم ٹکٹس چار ہزار روپے اور میچز کیلئے فرسٹ کلاس ٹکٹس 2500 روپے میں ملیں گے۔ جنرل ٹکٹس کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

بعض میچز کے ٹکٹس ڈھائی سو روپے میں فروخت ہوں گے۔ ٹکٹس بک کرائیں اور 28 جنوری سے کوریر کمپنی کی شاخوں سے ٹکٹ حاصل کریں۔


ای پیپر