فائل فوٹو

برطانوی سابق شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن کے ساتھ کینیڈا پہنچ گئے
21 جنوری 2020 (15:38) 2020-01-21

لندن: برطانوی سابق شہزادے ہیری اپنی اہلیہ میگھن کے ساتھ کینیڈا پہنچ گئے، جہاں وہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کریں گے۔

ہیری کو بکنگھم پیلس میں والدہ ڈیانا کی موت کے بعد اپنے بھائی ولیم کے ساتھ گزارا ہوا وقت یاد آیا تو وہ آبدیدہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ کی جانب سے ہیری اور میگھن سے شاہی ٹائٹل واپس لے لیا گیا ہے، شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن آئندہ شاہی خطابات استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ہیری اور میگھن باضابطہ طور پر ملکہ برطانیہ کی نمائندگی بھی نہیں کرسکیں گے۔ ملکہ برطانیہ نے اس موقع پر کہا ہیری ، میگھن اور آرچی میرے خاندان کے محبوب رکن رہیں گے۔


ای پیپر