Image Source : GRU

آن لائن ٹیکسی اوبر پر سفر کرنے والوں کیلئے خاص خبر
21 جنوری 2019 (20:29) 2019-01-21

کراچی:معروف آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

امریکی کمپنی اوبر نے مارچ 2016 میں لاہور میں اپنی سروس شروع کرکے پاکستان میں قدم رکھے تھے اور اس وقت تین شہروں میں اوبر کی موٹرسائیکل ، رکشہ اور کار سروس موجود ہے۔ اوبر نے اپنی ویب سائٹ پر کرایوں میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سفر کے معیار کو بہتر رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ مسافر اور ڈرائیور دونوں ہی فائدے میں ہوں۔

اوبر کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق گزشتہ روز یعنی 21 جنوری سے کر دیا گیا ہے۔یادرہے کہ اوبر کے بلاگ میں موٹرسائیکل کے کرایوں میں اضافے کا ذکر موجود نہیں ہے


ای پیپر