Image Source : Social Media

نواز شریف کی طبیعت خراب ،مریم نواز کا انہتائی اہم ٹوئٹ
21 جنوری 2019 (19:33) 2019-01-21

لاہور :کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق ان کی بیٹی مریم نواز شریف نے انتہائی اہم ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے انہیں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جائیگا ۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے فیملی کو آگاہ نہیں کیا جا رہا ،اب بتا یا گیا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں اور کل پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جائیگا ،حکومت سے اس سے قبل بھی نواز شریف کی رپورٹس مانگی گئی تھیں لیکن میڈیکل بورڈ کی طر ف سے کوئی رپورٹ فراہم نہیں کی گئیں ،ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رپورٹس سے متعلق جیل حکام اور وزارت داخلہ کو لکھا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد سے وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔


ای پیپر