Image Source : Neotv Screenshoot

سانحہ ساہیوال ۔۔۔ ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
21 جنوری 2019 (19:14) 2019-01-21

لاہور: ساہیوال واقعے کی ابتدائی تفتیش میں قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی اہلکاروں کو قرار دے دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال کی ابتدائی تفتیش کے کچھ حقائق سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا تاہم سی ٹی ڈی نے اس کیس میں پیشہ ورانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں مقتولین کو قتل کرنے کی ذمہ داری سی ٹی ڈی اہلکاروں پر ڈالی گئی ہے اور غفلت کے مرتکب سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ آپریشن میں ملوث اہلکاروں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں جن میں سب انسپکٹر صفدر حسین کی قیادت میں آپریشن کیا گیا جب کہ دیگر اہلکاروں میں احسن خان، محمد رمضان، سیف اللہ اور حسنین اکبر شامل ہی۔

ذرائع کے مطابق ساہیوال آپریشن کا ایک مقدمہ سب انسپکٹر صفدر حسین کی مدعیت میں بھی درج کیا گیا تھا،ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مکمل حقائق پر مبنی رپورٹ کل شام تک تیار کرلے گی۔


ای پیپر