Image Source : Neotv

سانحہ ساہیوال پر انکوائری رپورٹ آنے پر سخت ترین ایکشن لوں گا :عثمان بزدار
21 جنوری 2019 (18:30) 2019-01-21

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ایسے ہی کسی کو پھانسی پر نہیں لٹکا یا جا سکتا ،انکوائری رپورٹ آنے دیں پھر آپ دیکھیں کیا ایکشن لیا جا تا ہے ۔

عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوا ل کی رپورٹ کل شام پانچ بجے تک آ جائے گی ،ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد ہی صحیح سوالات کا جواب دیا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا ماضی میں جو کچھ ہو تا رہا اور اس واقعہ پر جو ایکشن میں لوں گا وہ سب دیکھیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تھوڑا انتظار کریں آپ دیکھیں گے کہ ہم نے کیا کیا،جو پچھلی حکومتیں کرتی رہیں اور اب جو نئے پاکستان میں ہوگا آپ کو فرق نظر آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پرانکوائری رپورٹ کا انتظار کریں ،پھر ایکشن لیں گے ،آپ دیکھیں گے کہ ہم نے کیا کچھ کیا ہے ، سانحہ پر قائم کی جانے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد ہی اصلیت سامنے آئے گی ،عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہم نے متاثرہ خاندان کو 2 کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔


ای پیپر