فوٹو بشکریہ فیس بک

پی ایس ایل فور، متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کی ڈرافٹنگ 24 جنوری کو ہوگی
21 جنوری 2019 (16:31) 2019-01-21

لاہور: پاکستان سُپر لیگ فور میں سٹار کرکٹرز کی لائن اپ مکمل ہونے لگی، لیگ کیلئے متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کی ڈرافٹنگ 24 جنوری کو ہوگی۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے تمام فرنچائز اپنے 21ویں کھلاڑی کا انتخاب کریں گی۔ ڈرافٹنگ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے سبھی فرنچائزز کو 21 واں کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دی تھی۔ جو کھلاڑی اپنی ٹیموں کو دستیاب نہیں، انکے متبادل کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کریں گی۔

سابق آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کے متبادل کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔


ای پیپر