فوٹو بشکریہ فیس بک

سانحہ ساہیوال، مسلم لیگ ن نے تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی
21 جنوری 2019 (15:52) 2019-01-21

اسلام آباد: سانحہ ساہیوال، مسلم لیگ ن نے تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے سانحہ ساہیوال پر تحریک التواء جمع کرادی، جس پر شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور رانا ثناءاللہ کے دستخط ہیں۔

تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے جس میں وہ ناکامی ہوئی۔ عوامی نوعیت کے اہم مسئلے کو فوری ایوان میں زیر بحث لایا جائے۔


ای پیپر