فوٹو بشکریہ فیس بک

ق لیگ نے تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کر دیا
21 جنوری 2019 (15:01) 2019-01-21

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس جاری۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ وفاق و صوبائی حکومت میں فیصلہ سازی میں ق لیگ کو اعتماد میں نہ لئے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ ق کی قیادت نے وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کو وزارتوں میں مداخلت سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

دورہ قطر سے واپسی پر وزیراعظم سے ق لیگ کے وفد کی ملاقات بھی ہوگی۔ اجلاس میں سانحہ ساہیوال اور حکومتی موقف پر بھی بات چیت کی گئی۔


ای پیپر