فوٹو بشکریہ فیس بک

2018 کے مقدمات نمٹا کر 2019 کی اپیلوں پر سماعت شروع ہوجائے گی: چیف جسٹس
21 جنوری 2019 (11:54) 2019-01-21

اسلام آباد: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ انشا اللہ دو تین ماہ تک 2018 کے کیسز نمٹا کر ، 2019 کی اپیلوں پر سماعت شروع ہوجائے گی۔

چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دو تین ماہ تک 2018 کے کیسز نمٹا کر ، 2019 کی اپیلوں پر سماعت شروع ہوجائے گی۔ اس طرح زیر التو مقدمات کی شرح صفر ہوجائے گی۔ اللہ کا شکر ہے کہ فاصلہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں پورے ملک سے مقدمات آتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ کوئٹہ میں بھی آپ نے ہی تمام زیر التو مقدمات ختم کیے جس پر آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپکے تعاون سے ہی ایسا ممکن ہوا ہے۔


ای پیپر