فوٹو بشکریہ فیس بک

سانحہ ساہیوال پر وکلاء برادری بھی سراپا احتجاج، عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا
21 جنوری 2019 (11:33) 2019-01-21

سانحہ ساہیوال پر وکلاء برادری بھی سراپا احتجاج ہے، پنجاب بار کونسل نے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور واقعہ میں ملوث ملزموں کو سزا دلانے کیلئے صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں بائیکاٹ کردیا، جبکہ اعلیٰ عدالتوں میں جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ بار کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔ سیکرٹری ہائی کورٹ بار راجہ فیصل یونس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کرکے ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔

ادھر پشاور کے وکلاء نے بھی ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے 4 افراد کے قتل کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کردیا۔ ہڑتال کی کال خیبر پختونخوا بار کونسل اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی۔ ہڑتال کے باعث پشاور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت تعطل کا شکار ہے۔


ای پیپر