فائل فوٹو

بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکا، کئی مزدور ملبے تلے دب گئے
21 جنوری 2019 (11:15) 2019-01-21

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا، کان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ کئی مزدور ملبے تلے دب گئے، مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

رواں ماہ دکی میں یہ دوسرا دھماکا ہے۔ اس سے پہلے 2 جنوری کو بھی چمالنگ میں گیس بھرنے سے کان میں دھماکا ہوا تھا جس میں چار مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔


ای پیپر