فوٹو بشکریہ فیس بک

ملک کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ اگلے 2 سے 3 روز تک جاری رہے گا: محکمہ موسمیات
21 جنوری 2019 (10:42) 2019-01-21

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ اگلے 2 سے 3 روز تک جاری رہے گا۔ جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ مالاکنڈ اور ہزارہ میں برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، نوشکی میں ژالہ باری، کراچی میں بھی بارش برسانے والا سسٹم زور پکڑنے لگا، پشاور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ابر رحمت سے سردی بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں رم جھم سے سردی کی شدت تو بڑھ گئی، لیکن موسم خوشگوار ہوگیا، شہری تفریح کیلئے نکل پڑے۔ لاہور کا موسم بھی خوشگوار، یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں۔ لوگ سردی سے ٹھٹھرنے لگے۔

ادھر مری بھی گھٹاؤں کی زد میں رہا، ملکہ کوہسار نے سفید چادر اوڑھ لی۔ منچلے موسم سے لطف اندوز ہونے سڑکوں پر آگئے۔


ای پیپر