فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پاک ، جنوبی افریقا دوسرا ون ڈے کل ڈربن میں ہو گا
21 جنوری 2019 (10:09) 2019-01-21

جنوبی افریقا کے دیس میں پہلی کامیابی سمیٹنے کے بعد پاکستانی شاہین دوسرے ون ڈے کیلئے کل پرواز بھریں گے۔ پاک ، جنوبی افریقا دوسرا ون ڈے کل ڈربن میں ہو گا۔ سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پورٹ الزبتھ کے بعد ڈربن گراؤنڈ کا چیلنج، پاکستانی ٹیم نے پہلی کے بعد دوسری کامیابی کی امیدیں لگا لیں۔ 5 میچوں کے پہلے ون ڈے میچ میں ٹیم پاکستان نے میزبان پروٹیز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

شاہینوں نے پروٹیز کا 267 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر پورا کیا تھا۔ اوپنر امام الحق 86 رنز پر ٹاپ سکورر بنے، بابر اعظم ایک رن کے فرق سے ففٹی مکمل نہ کر سکے۔ پروفیسر محمد حفیظ 71 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل میزبان ٹیم کے ہاشم آملہ کے 108 جبکہ ڈوسن کے 93 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔


ای پیپر