ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف
سورس:   فوٹو/سوشل میڈیا
21 فروری 2021 (21:00) 2021-02-21

کراچی: نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایک اہم میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ سلطانز کی جانب سے ان کے کپتان محمد رضوان اور کرس لین میدان میں اترے۔ تاہم کرس لین خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان رضوان نے کیپٹن اننگز کھیلی اور جارحانہ شارٹس سے شائقین کرکٹ کو بہت محظوظ کیا۔ محمد رضوان نے 53 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے رنز بنائے۔

دیگر بلے بازوں میں جیمز وینس، رائیلی روسو 25۔ صوہیب مقصود 2، خوشدل شاہ 7، کارلوس بریتھ ویٹ 22 اور شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم نے شاندار گیند بازی کی اور تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔لوئس گریگوری 2 جبکہ حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ 


ای پیپر