کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
21 فروری 2021 (13:32) 2021-02-21

ممبئی: بالی ووڈانڈسٹری کی مشہور جوڑی اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان کے ہاں ایک اور بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد رشتہ داروں، دوستوں، عزیزوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کو گزشتہ رات ممبئی کے برج کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں بالی ووڈ  جوڑی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے 2012 میں اداکارہ کرینہ کپورسے شادی کی تھی اور 2016 میں ان کے پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام تیمورعلی خان ہے ، تیمور اس وقت 4 سال کاہے اوراپنی ولادت کے بعد سے ہی بھارت میں بے حد مقبول بچہ ہے۔

یہاں ایک دلچسپ بات یہ بھی بتاتے جائیں کہ شہرت یافتہ بالی ووڈ جوڑی کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت سے قبل نجومی نے پیش گوئی کی تھی کہ ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوگی، تاہم یہ پیش گوئی غلط ثابت ہوئی۔

واضح رہے کہ  سیف علی خان نےنامور بالی ووڈ اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی جس سے ان کے دو بچے ہیں، جن میں ایک بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان بھی ہیں جو بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے کام کے جوہر دکھا رہی ہیں۔


ای پیپر