لیاقت خٹک کا عمل پرویز خٹک کی سیاست بھی متاثر کرے گا: شوکت یوسفزئی
21 فروری 2021 (10:05) 2021-02-21

لاہور: حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں لیاقت خٹک نےپارٹی کو دھوکہ دیا، ان کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر نے کہا کہ لیاقت خٹک کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا،ان کیخلاف کارروائی کے لیے پارٹی قانونی پہلوؤں کو بھی دیکھے گی۔

شوکت یوفزئی نے مزید کہا کہ لیاقت خٹک کا عمل ان کے بھائی پرویز خٹک کی سیاست پر بھی پڑے گا جو کہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیر دفاع بھی ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ لیاقت خٹک کو پارٹی نے سیریس نہیں لیا تھا، لیاقت خٹک اتنے اثر رسوخ والے ہیں یا نہیں اس کا علم نہیں لیکن یہ ہمارے لیے سبق ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اگر لیاقت خٹک خوش ہیں کہ ہمیں ہرا دیا تویہ بھی دیکھیں کہ ان کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ نوشہرہ میں ہم ہار گئے،تسلیم کر رہے ہیں،دھاندلی کا شور نہیں کر رہے، انہوں نے  کہا کہ ایک طرف 11 جماعتیں تھیں تو دوسری طرف تحریک انصاف 2 گروپوں میں تقسیم ہو گئی تھی، ہمارے خلاف 11 جماعتوں نے مل کر الیکشن لڑا ہے۔

پنجاب میں ضمنی انتخاب میں ہار پرشوکت یوسفزئی کا کہنا تھا اگر پی ٹی آئی پنجاب میں ہاری ہے تو وہاں بھی ہمارا ووٹ بینک بڑھا ہے۔


ای پیپر