کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو آخری اور میں شکست دیدی
21 فروری 2020 (19:20) 2020-02-21

کراچی : کراچی کنگز نے پشاور زلمی کوسنسنی خیز مقابلہ کے بعد آخری اور میں 10رنز سے شکست دیدی ۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202رنز کا بڑا ہد ف دیا ، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ جواب میں پشاور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 191 رنز بناسکی۔

پشاور زلمی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ، پانچویں ایڈیشن میں میزبان ٹیم نے ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرا دیا۔


ای پیپر