مفت ٹیکسی سروس کا آغاز
21 فروری 2020 (19:02) 2020-02-21

گوئی یانگ:چین کے جنوب مغربی شہر گوئی یانگ میں حکام نے نوول کرونا وائرس وبائی مرض سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کےلئے مفت ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا ہے ۔

میونسپل ٹرانسپورٹ حکام نے کہا ہے کہ اس سروس کا آغاز جمعرات کے روز کیا گیا جس کے تحت 1ہزار ٹیکسیوں کے ذریعے شہر میں وبائی مرض کے خلاف اگلی صفوں میں خدمات سرانجام دینے والے طبی کارکنوں اور پولیس افسران کو بغیر کسی معاوضے کے ٹیکسی سروس فراہم کی جائے گی ۔

طبی کارکن اور پولیس افسران اپنے طے شدہ شیڈول سے 2گھنٹے قبل ہی ٹیلی فون ہاٹ لائن کے ذریعے آمدورفت کے لئے اپنا آرڈر بک کرسکیں گے ۔انفیکشن کے ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لئے ڈرائیورز کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا جبکہ انہیں چہرے کے ماسک پہننا ہوں گے اور دن کو سفر کے آغاز سے قبل ان کی ٹیکسیوں کو احتیاط کے ساتھ جراثیم سے صاف کیا جا ئے گا ۔


ای پیپر