این آر او کس کس کو ملا ؟بڑی خبر آگئی
21 فروری 2020 (18:09) 2020-02-21

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خان اور زلفی بخاری کے بعد وزیراعظم نے دوستوں کو بھی این آر او دے دیا ہے۔

آٹے اور چینی کی انکوائری رپورٹس قوم کی سامنے لائی جائیں۔عمران خان اپنی اے ٹی ایمز مشینوں کے تحفظ کےلئے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔حکومتی وزراءکے پاس ہر مسئلے کا ٹی ٹی اور آئیں بائیں شائیں رہ گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں۔وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ سے پہلے جہانگیرترین اور خسروبختیار کو این آراو دے دیا ہے۔وزیراعظم نے علیمہ خان اور زلفی بخاری کے بعد دوستوں کو این آراو دینے کی سیل لگادی ہے۔عمران خان اپنی اے ٹی ایمز کے تحفظ کےلیے سر دھڑ کی بازی لگارہے ہیں۔

حکومتی وزراءکے پاس ہر مسئلے کا حل ٹی ٹی اور آئیں بائیں شائیں ہے۔پنجاب میں دن دہاڑے ایک ایس پی اور اسٹنٹ جنرل ایڈوکیٹ لاپتہ ہو جاتے ہیں۔پنجاب حکومت اپنے افسروں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو شہریوں کو تحفظ کیسے فراہم کرے گی۔جو حکومتی وزیر اور مشیر جتنا زیادہ شور مچارہاہے وہ اتنی زیادہ کرپشن کررہا ہے۔


ای پیپر