ایف اے ٹی ایف کے معاملہ پر چین کے اعلان نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا
21 فروری 2020 (17:35) 2020-02-21

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) کے اکثر ارکان نے پیرس میں جاری اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خاتمے کے لیے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں جنہیں ایف اے ٹی ایف کے اکثر ارکان نے تسلیم کیا ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ چین اور دیگر ممالک اس سلسلے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش کرتے رہیں گے۔


ای پیپر