فائل فوٹو

بھارتی قیادت انتہا پسندانہ نازی نظریے پر عمل پیرا ہے: عمران خان
21 فروری 2020 (10:18) 2020-02-21

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وی آر ٹی نیوز بیلجیم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار پاکستانیوں نے جانیں قربان کیں۔ نائن الیون کے بعد 2019 پاکستان میں محفوظ ترین سال رہا۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسند قوتیں قابض ہیں، بھارتی قیادت انتہا پسندانہ نازی نظریے پر عمل پیرا ہیں۔ اس لیے موجودہ بھارتی حکومت سے کوئی امید نہیں۔ مستقبل کی قیادت سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہوگی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پہلی دفعہ درست راستے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ امریکا طالبان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، مذاکرات کی کامیابی سے امن کا قیام ممکن ہو گا۔


ای پیپر