پی ایس ایل فائیو کے پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے جیت لیا
21 فروری 2020 (01:22) 2020-02-21

کراچی : پی ایس ایل فائیو کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد جیت لیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں ڈیوڈ ملان کی عمدہ 64 رنز کی اننگز کی بدولت 19.1 اوورز میں 168 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں لیوک رونکی 23، حسین طلعت 19، کولن انگرام 6، آصف علی 19، شاداب خان 8، فہیم اشرف 20 رنز بنا سکے جبکہ عماد بٹ، محمد موسیٰ، عاکف جاوید اور کولن منرو کوئی سکور نہ بنا سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اعظم خان نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں شین واٹسن نے 15، احمد شہزاد نے 7، سرفراز احمد نے 21، محمد نواز نے 23، سہیل خان نے 14 اور بین کٹنگ نے 22 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عاکف جاوید، فہیم اشرف اور عماد بٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔


ای پیپر