کراچی والوں کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہو گیا ،بڑی خوشخبری ۔۔۔!
کیپشن:   Image Source : Facebook
21 فروری 2019 (21:32) 2019-02-21

حب:بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم میں پانی کی سطح 300 فٹ سے بلند ہو گئی ہے جس کے بعد ڈیم سے کراچی کو چھ ماہ تک پانی فراہم کیا جا سکے گا۔

بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 339 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیم میں پانی کے موجودہ ذخیرہ سے کراچی کے ضلع غربی کو چھ ماہ تک پانی فراہم کیا جا سکے گا۔ بلوچستان میں موجود حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے۔

جہاں سے پمپنگ اسٹیشنز کے ذریعے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔لیکن خشک سالی کے نتیجے میں گزشتہ کچھ عرصے سے حب ڈیم میں پانی کی حد صرف ایک فٹ رہ گئی تھی اور وہاں سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند تھی۔


ای پیپر