انڈین جیل میں پاکستانی شہری کے قتل کی کہانی سامنے آگئی
21 فروری 2019 (18:07) 2019-02-21

جے پور: انڈین جیل میں قتل ہونے والے پاکستانی قیدی کے آخری وقت کی کہانی سامنے آگئی۔ ظلم کی داستان جان کر انسانی حقوق کے علمبردار حیران رہ گئے۔ پاکستانی شہری کو پتھر مار مار کر ہلاک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر جے پور کی جیل میں قتل کئے جانے والے 50سالہ شاکر اللہ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جس کو دہشت گردوں کی مالی امداد کرنے کے الزام میں 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا ٗ 2011میں اس پر کیس شروع ہوا اور 2017میں اسے عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

انڈین حکام کی طرف سے جو کہانی سنائی گئی ہے اس کے مطابق جیل میں ٹی وی کی آواز اونچی ہونے کی بناء پر ایک جھگڑا ہو گیا جس میں شاکر اللہ کو چار ساتھی قیدیوں نے پتھر مار کر ہلاک کر دیا۔ ایک پتھر اس کے سر پر زور سے لگا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔

جبکہ انڈیا میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شاکر اللہ کی موت کے پیچھے ضرور کوئی اسرار چھپا ہے اور یہ بھی بعید از قیاس نہیں ہے کہ اس کی موت سے پاکستان کو کوئی پیغام دینا مقصد ہو اور بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت نے اس کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال کیا ہو۔


ای پیپر