سعودی ولی عہد کا دورہ چین ، کوئی وزیر استقبال کو نہ آیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ چینی میڈیا
21 فروری 2019 (16:06) 2019-02-21

بیجنگ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جنوبی ایشیا کے دورے میں اگلے پڑاؤ کے دوران چین پہنچ گئے ہیں۔ یہاں بھی ان کا دورہ دو دن پر محیط ہوگا۔

تاہم اس دورے کی انتہائی اہم بات یہ ہے کہ چین پہنچنے پر سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے ائیر پورٹ پر چینی حکام کی بڑی تعداد تو موجود تھی مگر ان میں کوئی بھی نمایاں شخصیت یا کوئی وزیر شامل نہیں تھا۔

سعودی ولی عہد کی آمد پر بیجنگ ائیر پورٹ پر چین کی سیاسی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین خی ل فنگ اور سعودی عرب میں چین کے سفیر لی ہوا ثن شامل تھے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا جبکہ نئی دہلی دورے کے دوران مودی نے خود ان کا استقبال کیا تھا۔


ای پیپر