کرس گیل نے بوم بوم آفریدی کا سب سے زیادہ 476 چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
21 فروری 2019 (15:24) 2019-02-21

بریج ٹاؤن: ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیسٹمین کرس گیل نے بوم بوم آفریدی کا انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 476 چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ وہ 477 چھکوں کیساتھ سرفہرست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بریج ٹاؤن میں ہونیوالے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 361 رنز کا ہدف دیا جو انگلش ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اوپنر جیسن رائے 123 جبکہ روٹ 102 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 360 کا ٹوٹل سکور بورڈ پر جمایا تھا۔ کرس گیل نے بوم بوم آفریدی کا انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 476 چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا، وہ 477 چھکوں کیساتھ سرفہرست ہیں۔ کرس گیل کی 12 چھکوں، 3 چوکوں سمیت 135 رنز کی شاندار اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔

5 ون ڈے میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔


ای پیپر