انگلش ٹیم نے ویسٹ انڈیز کا 361 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
21 فروری 2019 (14:58) 2019-02-21

بریج ٹاؤن: جیسن رائے اور جوئے روٹ کی سنچریوں نے انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔

بریج ٹاؤن میں ہونیوالے سیریز کے پہلے ون ڈے میں مہمان انگلش ٹیم نے کیربیئنز کا 361 رنز کا ہدف 4 وکٹ پر حاصل کیا۔ اوپنر جیسن رائے 123 جبکہ روٹ 102 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 360 کا ٹوٹل سکور بورڈ پر جمایا تھا۔ کرس گیل نے بوم بوم آفریدی کا انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 476 چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ وہ 477 چھکوں کیساتھ سرفہرست ہیں۔ کرس گیل کی 12 چھکوں، 3 چوکوں سمیت 135 رنز کی شاندار اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔

5 ون ڈے میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔


ای پیپر