فوٹو بشکریہ فیس بک

نواز شریف کی بیماری سادہ نہیں، علاج کیلئے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے: ڈاکٹرعدنان
21 فروری 2019 (14:34) 2019-02-21

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف جناح ہسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں، نواز شریف سے شریف فیملی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی حتمی رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی بیماری سادہ نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم کے علاج کے لیے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔

ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دل کے ایک حصے میں خون کی ترسیل ٹھیک نہیں، میڈیکل رپورٹ کے جائزے کے بعد تعین کیا جاسکتا ہے کہ علاج پاکستان میں ہو یا بیرون ملک۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ ایسی جگہ نواز شریف کا علاج ہونا چاہیے جہاں ہارٹ سرجری سمیت گردوں اور دیگر عارضوں کے علاج کی سہولیات موجود ہوں۔


ای پیپر