یہ نیا پاکستان ہے جس میں سپیکر کو گھسیٹ کر لے جایا جاتا ہے: خورشید شاہ
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
21 فروری 2019 (13:59) 2019-02-21

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یہ نیا پاکستان ہے جس میں سپیکر کو گھسیٹ کر لے جایا جاتا ہے۔

قومی اسمبلی میں خورشید شاہ کی حکومت پر شدید تنقید، بولے یہ نیا پاکستان ہے جس میں سپیکر کو گھسیٹ کر لے جایا جاتا ہے۔ ڈریں سپیکر صاحب کل آپ کے ساتھ بھی ایسا نہ ہو۔

دوسری جانب شفقت محمود نے کہا کہ اگر کوئی بدعنوان ہے تو جمہوریت اس کی ڈھال نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ماضی کی حکومتوں نے نیب کا کالا قانون کیوں تبدیل نہ کیا؟

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی تقریر پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد قومی اسمبلی اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔


ای پیپر