حکومت جمعہ کی چھٹی کے حوالے سے کوئی غور نہیں کر رہی: فواد چوہدری
کیپشن:   فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
21 فروری 2019 (13:12) 2019-02-21

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جمعہ کی چھٹی کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت جمعہ کی چھٹی کے حوالے سے کوئی غور نہیں کر رہی۔ لہذا چھٹی اتوار کے دن ہی ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے میڈیا میں یہ بات گردش کر رہی تھی کہ حکومت کی جانب سے ہفتہ وار چھٹی اتوار سے تبدیل کرتے ہوئے جمعہ کے روز کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ پاکستان کے معتبر جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی اتوار سے تبدیل کرکے جمعہ کو کیے جانے کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستانی نیوز سائٹ نے بھی بڑا دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی حکومت نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ممکنہ طور پر ہفتہ وار چھٹی تبدیل کرکے جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


ای پیپر