سعودی عرب کا بھارت میں 100 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا اعلان
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
21 فروری 2019 (12:46) 2019-02-21

نیو دہلی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دشمن ملک بھارت میں 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے آئندہ 2 سال کے دوران بھارت میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

سعودی عرب بھارت میں 5 شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا جس میں انفرا اسٹرکچر، ٹورازم، ہاؤسنگ، براڈکاسٹنگ اور انویسٹمنٹ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا جس کے دوران سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔


ای پیپر