فوٹو بشکریہ فیس بک

بھارت کھیل کو کھیل سمجھے اس میں سیاست کو شامل نہ کرے: سرفراز احمد
21 فروری 2019 (10:41) 2019-02-21

دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر بھارت ہمارے ساتھ کھیلنے پر رضامند ہے تو پھر ہم کو کھیلنا چاہئے لیکن اگر بھارت رضامند نہیں ہوتا تو پھر ہم کو بھی اس کے پیچھے نہیں جانا چاہئے۔

ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھیل کو کھیل سمجھنا چاہئے اور اس میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہئے۔ پی ایس ایل جس طرح پروان چڑھا ہے، اس طرح پی ایس ایل اب آئی پی ایل کے بعد دوسری بڑی لیگ شمار ہو رہی ہے، اس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔


ای پیپر