حکومت نے تین سال پرانی گاڑیوں کی درآمدات پالیسی بحال کر دی
21 فروری 2018 (22:57) 2018-02-21

کراچی: حکومت نے تین سال پرانی گاڑیوں کی درآمدات کے لئے ماضی کی پالیسی کو بحال کردیا جبکہ آٹو ڈیلرز ایف بی آر نوٹیفیکیشن کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پرانی گاڑیوں کی درآمدات کے لئے نئے قانون کو ختم کرکے پرانی پالیسی ایک بار پھر بحال کر دی ہے جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ پورٹ پر کھڑی آٹھ سے دس ہزار درآمدی گاڑیاں جلد ہی ریلیز کردی جائیں گی جبکہ مزید گاڑیاں پرانے قانون یعنی گفٹ، ٹرانسفر اور بیگیج کی صورت میں ہی گاڑیوں کی درآمد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پرانی پالیسی کی بحالی کے نتیجے میں پرانی گاڑیوں کی درآمدات میں ایک بار پھر اضافہ ہوجائے گا۔ سال 2017 میں پرانی گاڑیوں کی درآمدات 70 فیصد اضافے سے 65 ہزار723 تک پہنچ گئی تھی۔


ای پیپر