جاپان کا کمبوڈیا کو 7.5 ملین ڈالر مالیت کے بیلٹ باکسز کا عطیہ
21 فروری 2018 (22:52) 2018-02-21

ٹوکیو: جاپان نے کمبوڈیا کو انتخابات کے لئے 7.5 ملین ڈالر مالیت کے بیلٹ باکسز کا عطیہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمبوڈیا کی بڑی اپوزیشن جماعت کے تحلیل ہونے کے بعد امریکا اور یورپی یونین کی حمایت سے دستبرداری کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی امداد ہے جو جاپان نے فراہم کی ہے۔انسانی حقوق کے گروپوں اورکمبوڈیا نیشنل ریسکیو پارٹی (سی این آرپی) کے ارکان نے جاپان سمیت غیر ملکی ساتھیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت کی درخواست پر (سی این آرپی) کو تحلیل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کمبوڈیا کے نیشنل الیکشن کمیٹی (این ای سی) کی امداد روک دے۔

تاہم جاپانی حکومت کا کہنا تھا کہ وہ رواں ماہکمبوڈیا میں سینیٹ کے انتخابات اور جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے انتخابی امداد جاری رکھے گا۔ کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میںبدھ کومنعقد ہونے والی تقریب میں جاپانی سفیر نے کہا کہ این سی ای کو 20 سال پہلے جاپان کی طرف سے دیئے جانے والے بیلٹ باکسز کو تبدیل کرکے نئے بیلٹ بکس کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ بیلٹ باکس جاپان کی طرف سے جمہوریت کے لئے ایک علامت ہیں، جو مستقبل کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔


ای پیپر