نواز شریف کی نااہلی ٗ الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
21 فروری 2018 (22:08)

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم کو رٹ سے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل کئے جانے کے بعدکل (جمعرات)کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔


تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عدالت کے فیصلے کے سینیٹ الیکشن پر پڑنے والے اثرات پر غور کیا جائے گا ، جبکہ نواز شریف کے بطور پا رٹی صدر کئے گئے فیصلوں کی بھی قانونی حیثیت دیکھی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سپریم کو رٹ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو پا رٹی صدارت سے نااہل کئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے آج ہنگامی اجلا س طلب کر لیا ، اجلاس میں سپریم کو رٹ کے فیصلے کے سینیٹ الیکشن پر پڑنے والے اثرات پر غور کیا جائے گا ، جبکہ نواز شریف کے بطور پا رٹی صدر کئے گئے فیصلوں کی بھی قانونی حیثیت دیکھی جائے گی ۔


ذرائع کے مطابق اجلاس میں لو دھراں اور چکوال میں ضمنی الیکشن کے امیدواروں کو نواز شریف کی جانب سے ٹکٹ جا ری کئے جانے کی بھی قانونی حیثیت دیکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ نواز شریف 28جولائی کے فیصلے کے بعد سے پا رٹی اجلاسوں کی صدارت بھی کر تے ہیں جبکہ حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے کلثوم نواز اور حلقہ لودھراں کے حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے اقبال شاہ کو ٹکٹ بھی جاری کر چکے ہیں ۔


ای پیپر