مندروں میں گھنٹی بجے گی اور نہ گھاس اگے گی ،یہ جنگ آخری جنگ ہو گی :شیخ رشید کا مودی کو پیغام
21 دسمبر 2020 (15:35) 2020-12-21

لاہور :وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا نوازشریف نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے، نوازشریف نے اپنی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے،نوازشریف ملکی اداروں کیخلاف بیانیہ رکھتے ہیں،نوازشریف  فوج اور عدلیہ بارے کھنچاؤ اور تناؤ رکھتے ہیں،جو کچھ بھی ہورہا ہے مولانا فضل الرحمان اس کے محور ہیں،دھرنوں کی سیاست چمکانے والے تمام سیاستدان جو اس وقت پی ڈی ایم میں شامل ہیں سب سینٹ الیکشن میں حصہ لینگے ،اچھی بات ہے اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا وزیراعظم ایسی قانون سازی  کر رہے ہیں  جس سے کوئی کرپٹ نہیں بچے گا،پی ڈی ایم والے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں ،اپوزیشن سے کہنا چاہتا ہوں ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو موت کی طرف دھکا نہ دو،اپوزیشن جان لے مسائل کا حل اسمبلیوں سے ہی نکلے گا، ایسا قانون بنے گا پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں کوئی پیسہ نہیں رکھے گا۔

شیخ رشید نے پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت کرتے ہوئے کہا بھارت پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے،پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،بھارت نےپاکستان کیخلاف میلی آنکھ سےدیکھاتویہ جنگ آخری ہوگی،نہ مندروں میں گھنٹی بجےگی اورنہ گھاس اگےگی،ملک میں سی پیک کیخلاف سازش ہو رہی ہے،سی پیک کیخلاف کسی تھریٹ کوکامیاب ہونےنہیں دیا۔


ای پیپر