Shah Mehmood Qureshi gave good news
21 دسمبر 2020 (16:53) 2020-12-21

اسلام آباد :پاکستا ن نے اسرائیل کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے  سے متعلق دوٹوک موقف دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تمام اسلامی ممالک پر واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے ،شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو بتا دیا کہ پاکستان اسرائیل کو فلسطینیوں کے حقوق ملنے تک کسی شرط پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا ۔

شاہ محمود قریشی نے انٹرنیشنل پلیٹ فورم پرانڈیا کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ یو این آبزرو کی گاڑی پر حملہ انتہائی تشویشناک بات ہے ،اگر بھارت اسی طرح ایسے اداروں اور امن کوتباہ کرنے کیخلاف حملے کر تا رہا تو پوری دنیا کیلئے انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے عالمی اداروں وک بھارتی امن معاہدوں کی خلاف ورزی پر ایکشن لینا چاہیے ۔

شاہ محمود قریشی نے اقوا م متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کیخلاف کیے جانے والے حملوں کیخلاف ایکشن لے ،یہ سفارتی آاداب اور طے شدہ عالمی قوانین کیخلاف ہے ،جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیں ،متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد گذشتہ کئی دہائیوں سے مقیم ہے ،میری متحدہ عرب امارات کے دورہ کے موقع پر، دوبئی کے فرمانروا اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں انہوں نے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کےکردار کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ سراہا ،متحدہ عرب امارات کی قیادت چاہتی ہے کہ پاکستانی متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں ،میں متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کے بعد پر امید ہوں کہ وہاں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا ۔


ای پیپر