Maulana Fazlur Rehman made a big announcement
21 دسمبر 2020 (17:42) 2020-12-21

اسلام آباد :وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مذہب کے نام پر جھوٹ بول رہے ہیں ،مولانا بتائیں کہ انہوں نے کشمیر کمیٹی میں کیا کیا،مولانا فضل الرحمان بتائیں انہوں نےا تنے اثاثے کیسے بنائے،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،عوام کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔

تفصیلات کے مطابق فیص واوڈا نے مولانا فضل الرحمن سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مولا نا بتائیں انہوں نے کشمیر کمیٹی کیلئے اب تک کیا کیا ،مولانا پہلے نواز شریف کو بھارتی ایجنٹ کہتے رہے پھر ان سے مل گئے ،یہ وہ ہی لوگ ہیں جن کے پاس کچھ نہیں تھا وہ سیاست میں آکر ارب پتی کیسے بن گئے ،انہوں نے کہا ہم مولانا فضل الرحمان کی سیاست سے سب بخوبی آگاہ ہیں،مولانا فضل الرحمان عوام کو مذہب کے نام پر گمراہ کر رہے ہیں،مولانا کل کے بجائے آج استعفیٰ دیں ،کیا یہ لوگ آئین اور قانون سے بڑے ہو گئے ہیں ۔

مولانا کہتے ہیں 25 لاکھ کا گھر ہے ،اگر ایسا ہے تو تین کروڑ تک میں خریدنے کو تیارہوں ،مولانا فضل الرحمن کیخلاف دھمکی آمیز رویہ قابل مذمت ہے ،علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا مولا نا فضل الرحمن کو تلاشی دنیا ہوگی ،مولانا فضل الرحمن ہی ہیں جنہوں نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا یا اور اب ایک دفعہ پھر کشمیر کاز کو پس پردہ ڈالنے کیلئے آزادی مارچ شروع کر دیا ہے ۔


ای پیپر