Oil Price in Pakistan
21 دسمبر 2020 (21:35) 2020-12-21

اسلام آباد:عالمی وبا کی دو سری لہر کی وجہ سے عالمی منڈی میں ایک دفعہ پھر کھلبلی مچ گئی ،خام تیل کی قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل کمی واقع ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی دوسری لہر نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہیں تیل کی ڈیمانڈ بھی پہلے سے کہیں کم ہو گئی ہے ،پوری دنیا میں عالمی وبا کی پہلی لہر آنے کے بعد ہی مختلف ممالک میں لاک ڈائون جیسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کا اثر برارہ راست تیل کی پیداوار پر پڑا تھا ،ایک دفعہ پھرعالمی وبا کی دوسری لہر نے نظام زندگی بُری طرح متاثر کرنا شروع کر دیا ہے اور کئی ممالک میں پروازیں منسوخ کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ایک دفعہ پھر بڑے پیمانے پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حیران کن ردو بدل دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مختلف ممالک میں پابندیوں کے بعد تیل کی مانگ میں حیران کن طور پر کمی واقع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد کمی کیساتھ 50.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہیں ،امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اگر تیل کی پیداوار کو کم نہ کیا گیا تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک دفعہ پھر نیچے آجائینگی ۔


ای پیپر