Important meeting between Army Chief and Chinese Ambassador on C-Pack project
21 دسمبر 2020 (18:56) 2020-12-21

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی سفیر سے اہم ملاقات ،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ،دفاعی تعاون ،علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقا ت میں چینی سفیر نوگ رونگ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا  کہ  آہنی بھائیوں کے درمیان ہر دور میں آزمائی  ہوئی دوستی ہے،انہوں نے کہا چینی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان سے تعلقات کومزید تقویت ملے گی۔

آئی ایس پی آ ر کے مطابق  ملاقات میں سی پیک سے متعلقہ امور بھی زیر بحث آئے۔


ای پیپر